پیر, اکتوبر 7, 2024

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے شعبہ امتحانات میں تمام شعبہ جات کی فائنل ڈگریوں کوکمپیوٹرائزد کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے شعبہ امتحانات میں تمام شعبہ جات کی فائنل ڈگریوں کوکمپیوٹرائزد کر دیا۔افتتاحی تقریب میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، سربراہان اور انتظامی افسران سمیت کنٹرولر امتحانات اور شعبہ امتحان کے تمام سٹاف موجود تھے۔ کنٹرولر امتحانات وسیم خان کٹی خیل نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور دیگر ممبران کو ڈگریوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے والے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ دور حاضر میںجہاں ہر چیز کمپیوٹرائزڈ ہو گئی مگر گومل یونیورسٹی میں ابھی تک وہی پرانا نظام رائج تھا جس پر کنٹرولر امتحانات وسیم خان کٹی خیل اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر اعجاز خان کو ہدایات کیں کہ وہ فوری طور پر تمام پراسز کو کمپیوٹرائزڈ کریں جس پر کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے فوری طور پر کام کرتے ہوئے شعبہ امتحانات میں ڈگری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا۔ جس پر کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر آئی ٹی اور ان کی تمام ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ کی سربراہی میںگومل یونیورسٹی میں سی ایم ایس سسٹم کا نفاذ شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی گومل یونیورسٹی میں مکمل طور پر سی ایم ایس نافذ ہو جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات وسیم خان کٹی خیل کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی مثبت سوچ اور اعتماد سے آج کی کامیابی ممکن ہو اور انشا ء اللہ جلد ہی شعبہ امتحان کے دیگر امور بھی کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں گے اور صرف ایک سنگل کلک پر طلباء کو اپنی ڈگریاں، ٹرانسکرپٹ، ڈی ایم سیز و دیگر چیزیں مہیا ہو سکیں گی۔

*راجہ عالم زیب ‘ پی آ ر او*
*گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان*

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں