Home اسلام مفتی طارق مسعود کے حوالے سے جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم...

مفتی طارق مسعود کے حوالے سے جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم کا دو ٹوک مؤقف

20

کراچی: جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے مفتی طارق مسعود کی حالیہ غلطیوں پر واضح مؤقف پیش کرتے ہوئے ان کی معافی کو قبول کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی طارق مسعود نے قرآن کے حوالے سے غلطی کی تھی اور حضور ﷺ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس پر فوری معافی مانگی۔ انہوں نے مفتی طارق مسعود کو سچا عاشق رسول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعۃ الرشید اور تمام متعلقہ ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ مفتی طارق مسعود سے قرآن کے گرائمر والی بات غلط سر زد ہوئی، اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کئے جانے والے الفاظ بھی مناسب نہیں تھے
مفتی طارق مسعود صاحب کو میں نے فون کیا اور معافی کا کہا تو انہوں نے فوراً ہی پیغام ریکارڈ کروایا اور جاری کردیا۔

اتنی واضح معافی کے باوجود طوفان بدتمیزی برپا کرنا مناسب ہے! کل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھائیں گے!!

مفتی طارق مسعود سچے عاشق رسول ہیں اور انہوں نے کروڑوں نوجوانوں کو دین کی طرف راغب کیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سکھائی ہے۔

جامعۃ الرشید ، جامعۃ الرشید کے تمام ادارے، تمام اساتذہ، طلباء اور تمام فضلاء مفتی طارق مسعود صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوت سے کھڑے ہیں، مفتی طارق مسعود صاحب کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
آپ حضرات بھی مفتی طارق مسعود صاحب کا دست و بازو بنیں ، ہمت بڑھائیں اور ساتھ دیں۔”

سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبد الرحیم کا جامعۃ الرشید لاہور کیمپس میں منعقدہ فضلاء سیمینار میں آئے ہوئے شرکاء سے اظہار خیال!