اتوار, اکتوبر 6, 2024

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، آٹھ شدت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر: پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ’خوارج‘ کو ہلاک کیا ہے۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

مزید کہا گیا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ و باردو برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں