پیر, اکتوبر 7, 2024

امریکا کو اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے،چین پر دبائو ڈالنے کا جنون ختم کرنے کی ضرورت ہے – چین

بیجنگ: چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے اور چین پر دبائو ڈالنے کے جنون کو ختم کرنے اور علاقائی ممالک کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این) کے مطابق چینی ترجمان نے یہ ریمارکس امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے کے بعد دیئے کہ چین جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے اور انڈوپیسیفک کے علاقے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی آزمائش کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ امریکا میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے چار فریقی سمٹ میں کیا تھا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ کواڈ کو گروپ کو ایک اہم علاقائی گروپنگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو امریکی انڈو پیسیفک کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا آلہ ہے جسے امریکا چین پر دبائو ڈالنے اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انڈو پییسفک کی حکمت عملی چین کو خارج کرنے اور اس پر دبائو ڈالنے اور کواڈ سمندری مسائل کے بہانے فوجی اور سکیورٹی تعاون کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس بھی وہی نیت اور وہی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے اور یہاں تک کہ امریکی میڈیا بھی ان جھوٹوں پر یقین نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ ممالک کے درمیان تعاون کی بنیادپر کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا چاہیے اور نہ ہی ان کے مفادات کو نقصان پہنچایا جانا چاہیے۔ کسی بھی علاقائی اقدام کو خطے کے زبردست رجحان کی پیروی کرنا چاہیے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی گروہ بندیوں کی تشکیل سے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ ایشیا پیسیفک میں امن، ترقی، تعاون اور خوشحالی کے زبردست رجحان کے خلاف ہے اور یہ یقینی طور پر ناکام ہوگا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ امریکا کو اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے اور چین پر دبائو ڈالنے کے اپنے جنون کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی ممالک کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے، ہر قسم کی خصوصی گروہ بندیوں کے پیچھے سٹریٹجک عزائم کو چھپانے کی کوشش کرنا بند چاہیے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں