پیر, اکتوبر 7, 2024

پاکستان سمیت لگ بھگ دنیا بھر میں آج دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا

اسلام آباد: اکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ 22 ستمبر کو لگ بھگ یکساں ہو جائے گا۔

22 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 43 منٹ پر اعتدال خریفی یا September Equinox کا آغاز ہوگا۔

یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج شمالی سے جنوبی نصف کرے کی جانب جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹے کا ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ خط استوا دنیا کے نقشے پر بالکل درمیان میں کھینچا گیا ایک فرضی خط یا لکیر ہے جو ہماری دنیا کو شمال اور جنوب کی طرف دو برابر حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔

اعتدال خریفی کے موقع پر سورج عین مشرق سے طلوع اور عین مغرب میں غروب ہوگا اور اس وجہ سے یہ ایک اہم فلکیاتی ایونٹ ہے۔

ایسا ہی مارچ میں بھی ہوتا ہے جب اعتدال ربیعی یا Spring equinox کا آغاز ہوتا ہے، اس وقت سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔

اعتدال خریفی کیا ہے؟
یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو سال میں 2 بار ہوتا ہے۔

پہلے مارچ اور پھر ستمبر میں سورج کی شعاعیں براہ راست خط استوا سے ٹکراتی ہیں۔

اس کے نتیجے میں لگ بھگ ہر جگہ دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جاتا ہے (کچھ خطوں میں ایسا نہیں ہوتا)۔

اعتدال خریفی کا آغاز ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے دوران کسی وقت ہوتا ہے۔

یہ ایک عارضی وقفہ ہوتا ہے جس کے بعد دنیا کا دورانیہ بڑھنے یا گھٹنے لگتا ہے، جس کا انحصار شمالی یا جنوبی نصف کرے پر ہوتا ہے۔

شمالی نصف کرے میں کیا ہوتا ہے؟
پاکستان میں اعتدال خریفی کا مطلب خزاں کا آغاز ہے۔

جیسے جیسے سورج جنوب کی جانب بڑھتا ہے، شمالی نصف کرے میں سرد مہینوں کا آغاز ہوتا ہے، جس دوران دن کا دورانیہ مختصر اور راتیں طویل ہو جاتی ہیں۔

جنوبی نصف کرے میں کیا ہوتا ہے؟
جنوبی نصف کرے میں بالکل مختلف اثر ہوتا ہے اور وہاں اعتدال خریفی سے موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے۔

وہاں دن کا دورانیہ طویل جبکہ راتیں مختصر ہونے لگتی ہیں اور بتدریج موسم گرم ہونے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتے ہوئے مدار میں ایک جانب جھکتی ہے جس کے نتیجے میں سال میں کچھ مواقعوں پر سورج کی روشنی اور حرارت زیادہ یا کم مقدار میں براہ راست ہمارے سیارے تک پہنچتی ہے۔

جون میں خط سرطان یا Summer Solstice کا آغاز ہوتا ہے جبکہ دسمبر میں راس الجدی یا winter solstice کا آغاز ہوتا ہے۔

خط سرطان کا آغاز سال کے طویل ترین دن سے ہوتا ہے جس کے بعد دن کا دورانیہ گھٹنے لگتا ہے جبکہ راس الجدی کا آغاز سال کے مختصر ترین دن سے ہوتا ہے جس کے بعد دن کا دورانیہ بڑھنے لگتا ہے۔

زمانہ قدیم میں موسموں کا اندازہ اعتدال ربیعی، اعتدال خریفی، خط سرطان اور راس الجدی سے لگایا جاتا تھا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں