جمعرات, ستمبر 19, 2024

سعودی ویمن پریمیئر لیگ 27 ستمبر سے شروع

ریاض: سعودی ویمن پریمیئرلیگ جمعہ 27 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں نئی نسل کی ویمن فٹبال پلیئرز کو متعارف کرایا جائے گا۔سبق نیوز کے مطابق سعودی فٹبال فیڈریشن کے تحت 18 ہفتوں پر مشتمل لیگ کے تحت 90 میچز ہوں گے۔ ویمن پریمیئرلیگ تیسرے سیزن میں 200 سے زائد پلیئرزنے خود کو رجسٹرکرایا ہے ۔

نئے سیزن کے آغاز سے قبل لیگ میں 15 سے زائد 10 فٹبال کلب سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل پلیئرزنے شرکت کی ہے جن کا تعلق 20 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔سعودی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین یاسر المسحل کا کہنا ہے ’ہمیں خوشی ہے کہ سعودی خواتین ٹیم بھی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہم ویمن پریمیئرلیگ کے انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔نئے سیزن کے آغاز سے قبل سعودی فٹبال فیڈریشن میں شعبہ خواتین کی صدر علیا الرشید کا کہنا تھا ’گزشتہ دو سیزن میں سعودی ویمن پریمیئرلیگ نے بہتری حاصل کی جو خوش آئند ہے۔ماضی میں کوئی پروفیشنل ویمن پلیئر نہیں تھی مگر اب 20 ممالک کی ٹیموں سے مقابلے کے لیے تیارہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں