اتوار, اکتوبر 6, 2024

ڈینگی بخار سے متاثرہ 72 مریض راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

راولپنڈی: ضلع راولپنڈی کے ڈینگی بخار سے متاثرہ 72 مریض شہر کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اعداد وشمار کے مطابق ڈینگی کے مریضوں میں سے ایک بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل، 36 بے نظیر بھٹو ہاسپٹل، 3 فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل، ایک ہارٹ انٹرنیشنل ہاسپٹل، 14 ہولی فیملی ہاسپٹل، 1میگا میڈیکل کمپلیکس، 15 راولپنڈی ٹیچنگ ہاسپٹل اور ایک مریض سوشل سکیورٹی ہاسپٹل اسلام آباد میں زیر علاج ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 445 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے کیسز میں سے پوٹھوہار ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ سے دو دو مریض سامنے آئے ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں