اتوار, اکتوبر 6, 2024

پولٹری سیکٹرنے ٹیکسٹائل کے بعد غذائی ضروریات کے حوالے سے دوسرے بڑے کاروباری شعبہ کا درجہ حاصل کرلیا

فیصل آباد: قیام پاکستان کے بعد سے ابتک پاکستان کی آبادی میں تقریباً21کروڑ افراد کا اضافہ ہواہے جبکہ24 کروڑ سے زائد آبادی کے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے پولٹری سیکٹر نے ٹیکسٹائل کے بعد غذائی ضروریات کے حوالے سے دوسرے بڑے کاروباری شعبہ کا درجہ حاصل کرلیاہے نیز جامعات میں تحقیقات کے نتیجہ میں سامنے آنے والے علوم اور ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے نیوٹریشن سے بھرپور غذا کی فراہمی کا اہتمام ہواہے بلکہ پھلوں، سبزیوں اور پولٹری کے شعبہ جات میں نمایاں ترقی بھی عمل میں آئی ہے۔

ماہرین پولٹری و لائیو سٹاک سیکٹرجامعہ زرعیہ نے بتایاکہ ان کا ادارہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وساطت سے نہ صرف اپنے اساتذہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ بڑی تعدادمیں طلبہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیام پاکستان کے وقت ملک کی آبادی3کروڑکے قریب تھی جبکہ آج 24کروڑسے زائد انسانوں کی غذائی ضروریات پوری ہورہی ہیں نیز پولٹری سیکٹر ٹیکسٹائل کے بعد ملک کا دوسرا بڑا کاروباری شعبہ بن چکا ہے جو ایک طرف لاکھوں افراد کیلئے روزگار کا اہتمام کرتا ہے تو دوسر ی جانب عوام کیلئے پروٹین کی ضروریات بھی پوری کر رہا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں