راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی ،غیر قانونی اسلحہ،قمار بازی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث 22ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمعیز اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے جن سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 01 لاکھ 14 ہزار اور موبائل فون برآمدہوئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ا یئرپورٹ پولیس کو بزرگ خاتون نے درخواست دی کہ ان کا بیٹا ان پر تشدد کرتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے، خاتون کی درخواست پر تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش آصف کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 120 پتنگیں اور 30 ڈوریں برآمد ہوئیں۔ نیوٹائون پولیس نے 02 ملزمان عدیل منیر اور عاصم سلیم کو گرفتار کرلیا، ملزم عدیل منیر سے 01 کلو 520 گرام چرس، ملزم عاصم سلیم سے 160 گرام چرس برآمد ہوئی۔ صدر بیرونی پولیس نے ملزم اورنگزیب کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 کلو 850 گرام چرس برآمد کرلی۔
چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتار کرلیا،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے سعادت کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری سال 2023 سے چکری پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری کے 02 ساتھی بلال اور عرفان قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ابراہیم، نصیر، ندیم،وقاص، اسماعیل اور راشد شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 13 ہزار 720 روپے،04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم افضل کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدہوا، ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جاوید کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھا۔ ریس کورس پولیس نے ملزم نبیل سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم شامیر سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سیف اللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم نبیل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم ذیشان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم انواراللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم حامد اقبال سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔