Home جرائم اٹک پولیس کی کارروائی، درجنوں منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری منشیات...

اٹک پولیس کی کارروائی، درجنوں منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری منشیات برآمد

14

اٹک: اٹک پولیس نے بین الصوبائی سمگلر سمیت درجنوں منشیات فروش گرفتار کر کے 15 کلو سے زائد چرس، 11 سوگرام افیون اور 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش سلیمان سکنہ تحصیل لاہور ضلع صوابی اور عزیز اللہ ساکن شکردرہ ضلع کوہاٹ کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب اٹک پولیس کی ٹیم نے بین الصوبائی منشیات سمگلر شعیب خان سکنہ پشاور سے 22 سوگرام چرس اور 11 سوگرام افیون، وحید خان سکنہ لکی مروت سے 22 سوگرام چرس اور حسیب الرحمٰن ساکن قبول خیل کے قبضہ سے 22 سوگرام چرس برآمد کر لی۔ ایک اور کارروائی میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران گشت فیاض علی سکنہ صابر آباد حسن ابدال سے 13 سوگرام چرس اور شان علی ساکن محلہ چوہدریاں حسن ابدال کی تلاشی لینے پر 14 سوگرام چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی ٹیم نے محمد یوسف ساکن سورگ تحصیل پنڈیگھیب سے دوران تلاشی 14 سوگرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم نے منشیات کے سوداگر شمشیر خان ولد محمد نبی سکنہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد سے دوران چیکنگ 1990 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شراب فروش ممریز ولد جمشید اختر سکنہ حضرو کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب، عمر فاروق ولد محمد فیضان سکنہ غورغشتی تحصیل حضرو 10 لیٹر شراب اور محمد نذیر ولد کالا خان ساکن رحموں تحصیل حضرو کی تلاشی لینے پر 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے شراب سپلائر غلام اختر ولد جلال دین سکنہ بھٹیوٹ کی پڑتال کرنے پر 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔