پیر, اکتوبر 7, 2024

محبوب خدا ﷺ کی ولادت با سعادت پر امت مسلمہ بالخصوص اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں – وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آج ہمیں صحیح معنوں میں باہمی اتحاد، محبت، بھائی چارے اور اطاعت رسول ﷺ کا عہد کرنا چاہئے۔ 12ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے محبوب خدا ﷺ کی ولادت باسعادت پر تمام عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج حقیقی معنوں میں خوشی اور مسرت کا وہ دن ہے جس روز محبوب خدا ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری ہوئی جو ہر مسلمان کے لئے باعث عزت و تکریم اور مسرت ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضور ﷺ وہ محسن انسانیت ہیں جن کا اسوہ حسنہ ہم سب کے لئے مکمل ضابطہ حیات اور مشعل راہ ہے، آپﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں جو دونوں جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ سے والہانہ محبت ہماری عبادات کی روح اور زندگیوں کا حقیقی تعارف ہے، آپ رسالت مآب ﷺ کی ولادت با سعادت وہ نعمت خدا وندی ہے جس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ نے 1400 سال قبل ان اصولوں پر حیات طیبہ گزاری جس کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، ہمیں آج ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی دعا اور کوشش کے ساتھ عہد کرنا چاہئے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں