پیر, اکتوبر 7, 2024

نبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے – گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے، پیغمبراسلام ﷺکا آفاقی پیغام ساری کائنات کیلئے رحمت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے عید میلادالنبی ﷺ12 ربیع الاول1446 ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیاہے۔

گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ آج کا دن تمام بنی نوع انسان کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن،محبت، ایثار، قربانی،اتحاد ویگانگت کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عصر حاضر ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو اپنے کردار، گفتار اور عملی نمونہ سے دنیا پر ثابت کریں تاکہ اقوام عالم کو پتہ چل جائے کہ ہم ایک عظیم پیغمبر کے پیروکارہیں۔ انہوں نے کہاکہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں محسن انسانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے ملک کوامن وسلامتی اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں