اتوار, اکتوبر 6, 2024

حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ پر عمل دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے – گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم خاتم النبین حضرت محمدﷺکی ولادت با سعادت کی خوشی منا رہے ہیں۔یہ وہ مبارک دن ہے جب رب کائنات نے محبوب کائنات کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور ساتھ ہی ختم نبوت کی مہر بھی ثبت کر دی۔ آپﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

نبی آخر زماں نے امن،برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیا۔ محسن انسانیت نے معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو حقوق دئیے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہدکرنا ہے کہ ہم نبی پاکﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ ﷺکی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں