کراچی : EOBI میں 11 اے پی ایس کی ترقیاں کر دی گئیں ۔ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ادارہ کے 11 اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری (گریڈ 6) کو 6 ستمبر 2024ء سے پرائیویٹ سیکریٹری(گریڈ 7) کی حیثیت سے ترقی دینے کی منظوری دی ہے ۔
ای او بی آئی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی کے کل 15 اے پی ایس میں سے ان 11 خوش قسمت اے پی ایس کو ان کے طویل ملازمتی کیریئر کے دوران پہلی بار ترقی دی گئی ہے جس کے باعث ان ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
عرفان عالم ڈائریکٹر پی آر ٹی، ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 178/2024 بتاریخ 9 ستمبر 2024ء کے مطابق ترقی پانے والے ملک بھر کے پی ایس میں سید افتخار محمود نقوی بی اینڈ سی عوامی مرکز کراچی، میاں فرمان علی اندھڑ ریجنل آفس سکھر، محمد آصف ریجنل آفس ایبٹ آباد شامل ہیں ۔
محمد اعظم خان بی اینڈ سی لاہور، سید شبر علی شاہ ریجنل آفس سرگودھا، وحید احمد پیر زادہ ریجنل آفس کوٹری، شاہد عباس بھٹی ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی اسلام آباد، توقیر علی فنانشل ایڈوائزر سیکریٹیریٹ ہیڈ آفس کراچی، نثار احمد مغل ریجنل آفس سکھر شامل ہیں ۔
محمد شاہنواز شیخ ریجنل آفس کریم آباد کراچی اور عرفان احمد ریجنل آفس ناظم آباد کراچی شامل ہیں ۔ ترقی پانے والے پی ایس کی آزمائشی مدت ایک برس ہوگی اور انہیں اپنے متعلقہ ڈپارٹمنٹ/ ریجنل آفس کے توسط سے ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی میں اپنی جوائننگ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔