کراچی : ای او بی آئی کے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ادارہ کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کی خدمات اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کئے ہیں ۔
اس سلسلہ میں شاکر علی ڈائریکٹر( ایمپلائیز) ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 179/2024 بتاریخ 9 ستمبر 2024 کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والی خاتون افسر امینہ بنت ادیب ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کیڈر کو فوری طور پر ریجنل آفس لاہور نارتھ سے تبادلہ کر کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی میں تقرری کی گئی ہے ۔
جبکہ ابریز مظفر شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کیڈر سے 2 جون 2023ء کو دیا جانے والا ڈپٹی ڈائریکٹر (ایمپلائیز I) ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے خالی عہدہ کا اضافی چارج واپس لے کر محمد صہیب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر (ایمپلائیز II) کے سپرد کیا گیا ہے جو اپنے فرائض کے ساتھ ڈائریکٹر (ایمپلائیز I) کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے ۔
ابریز مظفر شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔ تبادلہ کئے جانے والے افسران کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج چھوڑنے اور اپنی جوائننگ رپورٹ ایچ آر ڈپارٹمنٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔