ہفتہ, ستمبر 7, 2024
ہومپہلا صفحہانٹر کے امتحانات 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہونگے

انٹر کے امتحانات 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہونگے

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیریونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی صاحب کی ہدایت پر اعلان کیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء اب 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چونکہ گرم موسم کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے ملتوی شدہ پرچے اب 28مئی سے ہوں گے، جبکہ انٹر کے امتحانات کیلئے 21 ایسے ہائر سیکنڈری اسکولز کو بھی امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جہاں میٹرک کے امتحانات بھی ہونے ہیں ۔

ان یکساں 21 امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے اس لیے انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی تاریخوں کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے فریش، فیلیئر، امپروومنٹ آف گریڈ، ٹی پی (بارہ پرچے)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات یکم جون 2024ء سے شروع ہوں گے،امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں