پیر, اکتوبر 7, 2024

واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھیفٹ سیل کی نگرانی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس قائم

کراچی : واٹر کارپویشن کے اینٹی تھیفٹ سیل کی ملی بھگت سے شہر میں ایک بار پھر غیر قانونی ہائیڈرنٹ کھل گئے ہیں ، یار محمد گوٹھ فاطمہ ویلی میں زرین نے ہائیڈرنٹ قائم کر لیا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کا پانی شہریوں پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کی ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کھل گئے ہیں ، جس کی وجہ سے حب ڈیم سے آنے والے پانی پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہائیڈرنٹ قائم کر لیئے گئے ہیں ۔ منگھو پیر ، پیر آباد ، یار محمد گوٹھ فاطمہ ویلی میں ہائیڈرنٹ قائم کئے گئے ہیں ۔

الرٹ نیوز کے مطابق یار محمد گوٹھ فاطم ویلی میں زرین نامی پانی چور نے اپنا غیر قانونی ہائیڈرنٹ قائم کرلیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا پانی شہریوں پر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ حب ڈیم سے آنے والی لائن پر قائم ہونے والے اس ہائیڈرنٹ کی وجہ سے فقیر کالونی ، کنواری کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید کمی پانی جا رہی ہے ۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج دلاور حسین وولڈ بینک کی ٹریننگ کے سلسلے میں اتوار کی صبح پاکستان سے پرتگال میں ٹریننگ کیلئے روانہ ہوئے ہیں جہاں سے وہ ٹریننگ کرکے 2 جون کو واپس پاکستان آئیں گے جس کی وجہ سے ابھی تک ان کی جگہ کسی کو بھی اینٹی تھیفٹ سیل کا چارج نہیں دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مافیا نے پانی چوری تیز کر دی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں