ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینایف بی آر سکھر RTO کے یونٹ III میں غضب کرپشن کی...

ایف بی آر سکھر RTO کے یونٹ III میں غضب کرپشن کی عجب کہانی

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو سکھر RTO کے یونٹ III میں غضب کرپشن کی عجب کہانی سامنے آئی ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک نظر RTO سکھر کی طرف بھی کرنی چاہیئے ۔ 2900 کروڑ ٹیکس جمع کرنے کے بجائے افسران اپنا خزانہ بھرنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو سکھر RTO کے یونٹ III میں ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا ، یونٹ تھری میں اکائونٹس سیز کرنے اور اپنی مرضی سے اکائونٹ کھلوانے کا دھندہ کیا جا رہا ہے ۔ سکھر آر ٹی او کو 2900 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوا ہے بلکہ افسران و ملازمین اپنا دھندہ شروع کر بیٹھے ہپں جس کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں ۔

گھوٹکی یونٹ میں لوئر اسکیل کے ملازمین کنسلٹنسی کرنے لگ گئے ہیں جب کہ افسران اپنے حصے کا کام کرنے کے بجائے نچلے ملازمین سے کرانے لگے ہیں ۔ سپر وائزر غلام علی شاہ اور عرفان دفتری کا کردار مشکوک ہو گیا ہے ۔ زیر نظر اکنالجمنٹ سلپ پر مختلف کمپنیوں کے نام اور تفصیل بھی عرفان دفتری کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے جہاں وہ مختلف کمپینیوں کے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بہانے  ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔

ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمشنر IR انفورسمنٹ یونٹ ||| گھوٹکی رحمت اللہ یاسین نے 27 اپریل 2022 کو نیشنل بینک آف پاکستان مرید شیخ برانچ کے منیجر کو انکم ٹیکس رولز 2002 ریکوری آف ٹیکس کی سیکشن 69 کے تحت 140 کا نوٹس جاری کر کے لکھا کہ انیل کمار  کی کمپنی Sumit بروکر اینڈ Smit ٹریڈرز ، Satartar رائس ملز اینڈ آٹا چکی اوباڑو جو 39 لاکھ 6 ہزار 743 روپے کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں ان کے اکائونٹس سیز کر دیئے جائیں ۔

اسی طرح یونٹ ||| گھوٹکی کے IR آفیسر سید طاہر حسین شاہ نے 30 مئی 2022 کو نیشنل بینک آف پاکستان میرپور ماتھیلو کے منیجر کو لکھا کہ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی 8 کروڑ 29 لاکھ 98 ہزار 430 روپے کے ڈیفالٹر ہیں ، اس لئے ان کے اکائونٹ بھی سیز کر دیئے جائیں تا وقتیکہ یہ ٹیکس جمع نہ کرا دیں ۔

حیران کن امر یہ ہے کہ ایک جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو سکھر RTO کے یونٹ III کے افسران ٹیکس ریکوری کیلئے 140 کے نوٹس جاری کرتے ہیں تو دوسری جانب اکائونٹس کھلوا کر جوڑ توڑ بھی کیا جاتا ہے جس کے ناقابل تردید شواہد الرٹ نیوز کو موصول ہو چکے ہیں ۔ جس کے خلاف نیب کو بھی ثبوت فراہم کرنے کیلئے خطوط لکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو RTO سکھر کے یونٹ III کے ریجن 1 کے اسسٹنٹ/ ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ اینڈ کولیکشن) رحمت اللہ یسین 30 جون 2023 کو 138(1) کا ایک نوٹس چاند کاٹن جینرز کو لکھا کہ آپ کے ذمہ واجب الادا ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 51 لاکھ 7 ہزار641 روپے ہیں ، اس لئے آپ متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ آئیں اور ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر IR یونٹ ||| گھوٹکی مجاہد حسین شاہ نے 29 اپریل 2023 کو ایک برج بینک لمیٹیڈ کے وائس پریذیڈنٹ کو لکھا کہ ہمارے اسسٹنٹ/ ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ اینڈ کولیکشن) رحمت اللہ یسین نے جو لیٹر لکھ کر اکائونٹ سیز کرایا تھا اس کو کھول دیا جائے کیوں کہ مجھے کمشنر نے زبانی احکامات جاری کیئے ہیں ۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ سیز شدہ اکائونٹ زبانی احکامات پر کھلوایا گیا ہے جبکہ لکھے گئے لیٹر پر بار کوڈ تک نہیں لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ دھندہ مذید بے نقاب کرنے لیئے اب بڑے پیمانے پر انوسٹیگیشن کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں