ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعنیاتی عدالتی حکم کے تحت کالعدم

ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعنیاتی عدالتی حکم کے تحت کالعدم

کراچی : جامعہ کراچی کے سینٹر ICCBS میں حال ہی 6ویں بار تعینات ہونے والے سابق ڈائریکٹر اقبال چوہدری کو سندھ ہائی کورٹ نے ہٹا دیا ہے ۔

سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے 13 مئی کو جاری ہونے والا نوٹف فکیشن معطل کر دیا ہے ۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی جانب سے 13مئی کو جاری ہونے والا متنازعہ نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی منسوخ کر دی ہے ۔

اس فیصلے کے بعد جامعہ کراچی کے ICCBS کے اساتذہ ‛ افسران ‛ ملازمن ‛ انجمن اساتذہ سمیت دیگر اساتذہ و ملازمین آڈیٹوریم میں جمع ہوئے اور بھر پور تالیوں میں ڈائریکٹر فرزانہ شاہین کا استقبال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ادارے میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے ۔

اس موقع پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر شاہ عالی القدر اور ڈاکٹر ریاض احمد نے بھی تقریر کی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں