Home پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ICCBS میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی پر...

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ICCBS میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی پر اعتراض سامنے آ گیا

0
25

کراچی : اعلی تعلیمی کمیشن (HEC) کے ایڈوائزر اویس احمد نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے نام خط لکھ کر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

انہوں نے وائس چانسلر کو لکھا کہ ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو حال ہی میں سامنے آنے والے مسائل پر گہری تشویش ہے۔ آئی سی سی بی ایس جو نہ صرف پاکستان بلکہ وسیع تر مسلم دنیا میں ایک باوقار مقام رکھتا ہے، اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ایچ ای سی نے جس کی کامیابی کے لیے کافی رقم بھی مختص کی ہے اور انہیں مذید ترقی کیلئے گرانٹس بھی دی ہیں ۔

حالیہ واقعات نے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے ادارے میں مینجمنٹ پروٹوکول، اور مجموعی طور پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔ ادارے میں بدانتظامی کی رپورٹس، گورننس کی کمی ، مالی بے ضابطگیوں، آڈٹ اعتراضات اور اندرونی معاملات پر تنقید اور بدانتظامی کی ایک پریشان کن داستان سامنے آئی ہے۔ یہ سارے معاملات اعلی تعلیمی کمیشن کے ساتھ ادارے کے تعلق کو کم کرنے کا سبب بن رہے ہیں ۔ یہ سب واقعات بڑے تعلیمی ادارے کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں ۔

لیٹر میں مذید لکھا گیا ہے کہ آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرائی جاتی ہے کہ 6 مئی 2024 کو منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کی آخری میٹنگ کے بارے میں سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ای میل کی گئی ہے ۔ جس کے بعد 13 مئی 2024، کو ایک اور سرکلر جاری کیا گیا ۔ جس میں جان بوجھ کر ایچ ای سی کو ایسے معاملات سے دور رکھا گیا ہے اور یہ پریشان کن صورتحال ہے ارادے پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں ۔

اس کے علاوہ 13 مئی 2024 اور آخری ایگزیکٹیو بورڈ کے منٹس بھی شیئر نہیں کیئے گئے ۔ یہ بات قابل غور ہے کہ آئین کے سیکشن 4(b) کے مطابق آئی سی سی بی ایس کے ایگزیکٹو بورڈ کو ڈائریکٹر ICCBs کی تقرری کا اختیار حاصل ہے۔ جب کہ ایگزیکٹیو بورڈ کو قائم مقام بنیادوں پر ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے قوانین میں کوئی شق موجود نہیں ہے۔

اعلی تعلیمی کمیشن ڈائریکٹر ICCBS کی تقرری کے غیر قانونی نوٹیفکیشن کی توثیق نہیں کرتا ہے اور وائس چانسلر کو تجویز دیتا ہے کہ جلد از جلد ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلائیں اور ایسے تمام مسائل بشمول ریگولر ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے پہلے شائع کیے گئے اشتہار کو واپس لیں اور اہلیت کے معیار کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق ایک تازہ اشتہار دینے کیلئے مذید فیصلوں پر غور کریں ۔ جس میں مذید اصلاح اور حل تجویز کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ لیٹر میں مذید لکھا ہے کہ ایچ ای سی کی توقع اور امید ہے کہ وائس چانسلر کا دفتر ICCBS کو چلانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ پیشہ ورانہ طور پر اس کے قوانین کی دفعات کے مطابق جلد از جلد حل نکالیں ۔