بدھ, دسمبر 4, 2024

محمد جمشید مشتاق کا CSS امتحان میں اعزاز

کراچی : محمد جمشید مشتاق نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس کے امتحان برائے 2023ء میں تیرہویں نمبر پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہیں فارن سروس آف پاکستان کے لئے چنا گیا ہے ۔

محمد جمشید مشتاق نے 2022ء میں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(LUMS)سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پہلی ہی کوشش میں سی ایس ایس کے امتحان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔

محمد جمشید مشتاق ای او بی آئی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز / ریجنل ہیڈ لاہور نارتھ اور ایسوسی ایشن کے موجودہ جوائنٹ سیکریٹری چوہدری محمد مشتاق احمد بٹر ایڈووکیٹ کے چھوٹے صاحبزادہ ہیں ۔

اس پر مسرت موقع پر ای او بی آئی ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) پاکستان نے چوہدری محمد مشتاق احمد بٹر ایڈووکیٹ اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں