پیر, دسمبر 23, 2024

این ای ڈی داخلہ انٹری ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا انعقاد آج سے ہو رہا ہے : ڈاکٹر محمد طفیل

کراچی : این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ کے پہلے سیشن کا انعقاد 4 مئی تا 6 مئی کیا جا رہا ہے جب کہ 6 مئی کی رات ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان بذریعہ ویب سائٹ کر دیا جائے گا۔

معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ایڈمیشن کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عامر اقبال کے مطابق اس بار بھی سالہاۓ گذشتہ کی طرح دو مرتبہ انٹری ٹیسٹ لیا جاۓ گا. ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے کا اعلان بھی بذریعہ ویب سائٹ جلد کیا جاۓ گا۔

معین الجامعہ این ای ڈی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے طالب علم دوسرے مرحلے میں شریک ہو کر (Improvement) بہتر نمبرز حاصل کر سکتے ہیں۔ جامعہ کی ترجمان کے مطابق حالیہ ٹیسٹ میں کراچی کے امیدواروں سمیت ملک بھر سے قریباً 8 ہزار طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں