ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومپاکستانوفاقی جامعہ اردو ، GC یونیورسٹی اور نیباف اسٹیٹ بینک آف پاکستان...

وفاقی جامعہ اردو ، GC یونیورسٹی اور نیباف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیشنز سیریز 2 کا انعقاد

کراچی : وفاقی جامعہ اردو لیبارٹری آف اپلاٸیڈ میتھمیٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسز الخوازمی ڈیٹا انٹگریشن یونٹ مرکز تحقیق اور شعبہ ریاضیاتی علوم کا نیشنل انسٹیٹوٹ آف بینکنگ اینڈ فائننانس اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، دی انیسٹیٹوٹ بینکرز پاکستان اور جی سی یونیوسٹی حیدر آباد کے تعاون سے میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیشنز سیریز 2 کا انعقاد بعنون Awareness of Islamic Banking وفاقی جامعہ اردو کے عبد القدیر خان اڈیٹوریم گلشن اقبال کمپس میں کیا گیا ۔

جس میں شعبہ ریاضیاتی علوم ، مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم سمیت جامعہ کے تمام شعبہ جات کے چار سو کے قریب طلبا و طلبات نے شرکت کی ۔ مقررین میں جواٸنٹ ڈاٸریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نیشنل انسٹیٹوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس عبد العظیم دوستانی ، شریعہ ایڈواٸزر اور الصادق انسیٹوٹ آف اسلامک بینکنگ فائنانس اینڈ تکافل سید اظہر عباس زیدی ، جواٸنٹ ڈائریکٹر اسلامک فائنانس اینڈ پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان وقاص احمد ، سابق ڈپٹی ڈاٸریکٹر NIBAF SBP راشد اقبال نے اسلامک بینکنگ اور بینکنگ انڈسٹری کے متعلق آگاہی دی ۔

علاوہ ازیں سیمینار سے سابق ڈین ساٸنس وفاقی جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری پروفیسر ریاضی سرسید یونیورسٹی آف انجٸنٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، آرگنائزر سیمینار ڈاکٹر محمد الیاس خاکی ،اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی جی سی یونیورسٹی حیدر آباد ، ڈائریکٹر ORIC وفاقی جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر کامران احسن نے خطاب کیا ۔

تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف سیمینار ، چیر پرسن شعبہ ریاضیاتی علوم و نگران ڈاٸریکٹر مرکز تحقیق ڈاکٹر شاہین عباس کہنا تھا کہ 2020 سے اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے مابین گیپ کو کم کرنے کے لٸے مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم کی جانب سے پہلا میتھ ٹو انڈسٹری بوٹ کیمپ کا انٹرنیشنل سیمنارکامیابی سے انعقاد کے بعد اب میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیشنز کے نام سے سلسلہ شروع کیا گیا ہے جوکہ آہستہ آہستہ اکیڈمیہ اور انڈسٹری میں کو مربوط کرنے کا سبب بن رہے ہیں جو کہ خوش آئندہ ہے ۔

آج نیشنل انسیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فاٸننس اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا بہترین پروفیشل اسپیکرز کے ہمراہ جامعہ اردو میں تشریف لانا اور اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد و اسپانسر شپ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری کاوشیں بار اور ثابت ہورہی ہیں ۔ اس طرح کے سیشنز جامعہ اردو کے طلبا و طالبات کے کیریر کے لٸے اہم سنگ میل ہونگے ۔ خاص طور پر ریاضی کے طلبا کو اپنے مضمون کی اہمیت کا اندازہ ہو گا کہ کن کن انڈسٹریز میں میں ریاضی علوم کے طلبا اپنا کیریر بنا سکتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ مختلف تعلیمی اداروں کے تعاون سے انڈسٹری اور اکیڈمہ میں موجود گیپ کو کم کرنے کا میں مددگار ہو گا ۔ اس سلسلے کا اگلا سیشن جی سی یونیورسٹی حیدر آباد میں رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔
تقریب کے اختتام پر روفیسر ڈاکٹر شاہین عباس ،پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری اور پروفیسر ڈاکٹر کامران احسن نے مہمان اسپیکرز اور نیشنل انسیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فاٸننس اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے وفد کو یاد گاری شیلڈ پیش کٸے ۔ NIBAF SBP کے وفد کی جانب سے جامعہ اردو میں ایک ڈیجیٹیل کانفرنس روم بنانے کی بھی پیش کی گٸی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں