ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومپاکستانوفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام رجسٹرار نے طلبہ پر پھر فیس...

وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام رجسٹرار نے طلبہ پر پھر فیس بم گرا دیا

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق نے ایک بار پھر طلبہ پر لیٹ فیس کا بم گرا دیا ، قائم مقام رجسٹرار نے طلبہ کے احتجاج پر سمسٹر فیس پر عائد لیٹ فیس کو ختم کر دیا گیا تھا ، تاہم اب رخصتی کی تیاری کے ساتھ ہی ایک بار پھر لیٹ فیس عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کی جانب سے ایک اعلامیہ 3322 جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 28 نومبر 2023 کو جاری ہونے والے دفتری حکم 4480 میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم صبح کے طلبہ پر عائد سمسٹر فیس میں لیٹ فیس کو موخر کر دیا گیا تھا ۔

اس دفتری حکم کے بعد طلبہ نے اصل سمسٹر فیس جمع کرائی تھی ، اور 30 فیصد لیٹ فیس جمع نہیں کرائی تھی ۔ مذکورہ لیٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 فروری تھی ۔

اس لئے جو طلبہ لیٹ فیس جمع کرانے سے رہ گئے ہیں ان کو آخری موقع دیا جا رہا ہے ، وہ 23 فروری سے 26 فروری تک شیڈول کے مطابق اپنی فیس جمع کرائیں بصورت دیگر ان کو اگلے سسمٹر کا واوچر جنریٹ نہیں ہو گا ۔

ادھر طلبہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جامعہ اردو کے قاٸم مقام شیخ الجامعہ و رجسٹرار کا دہرا معیار بے نقاب ہو گیا ہے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لٸے پہلے طلبا کو کہا گیا کہ لیٹ فیس معاف کر دی گٸی ہے اور اب جب اقتدار کے مزے لوٹ کر رخصت ہونے کا وقت آن پہنچا تو وہ تمام لیٹ فیس ریکوری کا خط جاری کر دیا ہے ۔

بعض طلبہ نے لکھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شام کے اوپن میرٹ ڈیپارٹس میں صرف 70 داخلے ہوئے ہیں اوپر سے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹ کے ٹیچرز نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے کلاسس کا بائیکاٹ کیا ہوا اور کلاسس نہیں ہو رہی ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں