جمعہ, نومبر 22, 2024

فرنیچر خریداری میں غبن اور انکوائری میں شامل افسر پر محکمہ کالج ایجوکیشن کی نوازشات

کراچی : محکمہ کالج ایجوکیشن کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیاض سومرو پر نوازشات بڑھنے لگیں ، فیاض سومرو متعدد کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں ، بوائز کالجز کے بجائے اکثر گرلز کالجز کے دورے کرتے نظر آتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیاض سومرو ایک جانب فرنیچر کی خریداری کے غبن میں ملوث باتے جاتے ہیں جس پر اینٹی کرپشن نے انکوائری بھی شروع کر دی ہے اور لاڑکانہ اور سکھر کے ریجن میں خطوط لکھ کر افسران و طلب بھی کر لیا گیا ہے ۔

جب کہ دوسری جانب محکمہ کالج ایجوکیشن کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیاض سومرو مختلف گرلز کالجز میں دورے کرتے نظر آتے ہیں ۔ فیاض سومرو کو ایک برس قبل 28 فروری 2023 کو نوٹی فکیشن کے ذریعے 4 رکنی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تھا جس کمیٹی نے کالجز میں خریداریاں کرنی تھیں ،

اس کمیٹی میں محکمہ ورکس ایجوکیشن کے سپرنٹنڈنٹ انجنیئر ، متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کا ایک نمائندہ ، رہجنل ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیاض سومرو شامل تھے ۔ فیاض سومرو ایک جانب خود اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور دوسری جانب وہ اہم انتظامی عہدے پر کام کر رہے ہیں جب کہ عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزری ہے ۔

اس کمیٹی کے اراکیبن نے مل کر سندھ بھر کے کالجز میں فرنیچر ، فکسچر ، لیب ، آئی ٹی کے آلات سمیت دیگر اشیا خریدنی تھیں ۔ اس کمیٹی کے ٹو او آرز بھی ساتھ ہی جاری کیئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی بڈنگ کی دستاویزات تیار کرے گی اور ساتھ ساتھ ہی ٹیکنیکل بڈنگ کی بھی تیاری کرے گی اور کنٹریکٹ دینے کی سفارشات بھی مرتب کرے گی ، یعنی کہ تمام کام ہی اس کمیٹی کے سپرد تھا ۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ اب ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیاض سومرو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ٹریننگ کے نام پر مذید 3 کروڑ روپے نکال لیئے ہیں جس کے مطابق ٹریننگ کرائی جانی ہے اور ٹریننگ کسی بڑے ہوٹل میں کرائی جانی ہے جب کہ مذکورہ افراد پیسہ ہڑپ کرنے کے لئے ٹریننگ بھی کالجز میں منعقد کرتے ہیں ۔

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیاض سومرو اکثر گرلز کالجز میں دورے کرتے ہیں اور بوائز کالجز سے اعراض برتتے ہیں ، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر سیکرٹریز کے چہیتے بھی ہیں ، وہ بجٹ میں ہیرا پھیری کے ماہر بھی سمجھے جاتے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں