Home تازہ ترین سندھ ہائیکورٹ کا SHO تھانہ پریڈی کو وکیل کیساتھ ہونے والی ڈکیٹی...

سندھ ہائیکورٹ کا SHO تھانہ پریڈی کو وکیل کیساتھ ہونے والی ڈکیٹی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

0
42

سندھ ہائیکورٹ کا ایس ایچ او تھانہ پریڈی کو وکیل کے ساتھ ہونے والی ڈکیٹی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مقدمہ درج کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے زاہد حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر دیا ہے ۔ زاہد حسین ایڈووکیٹ نے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کی طرف سے کریمنل متفرق درخواست نمبر 698/2023 زیر دفعہ 561 اے کے تحت داخل کی تھی ۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ زاہد حسین ایڈووکیٹ مغرب کی نماز پڑھ کر سندھ ہائیکورٹ کے سامنے جارہے تھے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کے زور پران سے لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیا ۔ جب زاہد حسین ایڈووکیٹ نے ایس ایچ او تھانہ پریڈی سے مقدمہ کے اندراج کے لیے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا ۔

 لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ زاہد حسین ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ جج ساؤتھ میں 22اے کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لیے پٹیشن داخل کی جس کو عدالت نے خارج کر دیا ۔ درخواست گزار مقدمہ اندراج کرانے اور اپنا لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کروانے کے لیے پولیس سے رابطہ کررہا ہے پولیس مقدمہ درج کرنے اور تعاون کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے ایس ایچ او تھانہ پریڈی کو زاہد حسین ایڈووکیٹ کا فوری طور بیان ریکارڈ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوے درخواست کو نمٹا دیا ۔