جمعرات, نومبر 21, 2024

جامعہ کراچی نے تیسری بار سینیٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا

کراچی : جامعہ کراچی میں سینیٹ کا طویل عرصہ بعد بلایا جانے والا اجلاس تیسری بار ملتوی کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔ موجودہ انتظامیہ کے پاس یہ ریکارڈ بھی ہے اس انتظامیہ کے دور میں سینیٹ کا اجلاس منعقد ہی نہیں ہوا ہپے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں اہم ترین امور کو چلانے کی اجازت دینے اور کئی اہم امور کی منظوری دینے والی اتھارٹی یعنی سینیٹ کا اجلاس گزشتہ لگ بھگ 6 برس سے ہوا ہی نہیں ہے ۔ سینیٹ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے جامعہ کراچی میں گزشتہ 3 برس سے بجٹ منظوری کے بغیر ہی مالی حساب کتاب کو چلایا جا رہا ہے جس پر براہ راست نیب کا کیس بنتا ہے ۔

جامعہ کراچی کے خلاف ضابطہ بننے والے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید کے دستخط سے 2 فروری کو جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کیا جا رہا ہے ۔ لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس اس لئے ملتوی کیا گیا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن منعقد ہو رہے ہیں ۔ اس لئے ممبران کو نئے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ بار بار اس لئے اجلاس ملتوی کر رہی ہے اس میں نگراں وزیر اعلی کی شرکت ہو گئی تو اس صورت میں کسی بھی سینیٹر کی جانب سے مالی حسابات اور کرپشن سمیت بے ضابطگیوں کا ذکر کر دیا تو اس صورت میں موجودہ انتظامیہ کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

کیوں کہ نگراں وزیر اعلی نے ہی موجودہ وائس چانسلر کا بیرون ملک دورہ کی اجازت نہیں دی تھی اور وہ کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں جب کہ موجودہ انتظامیہ کا یہ پلان کہ اپنی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی معاملہ عدالت لیکر جا کر عہدوں پر حکم امتناع حاصل کر کے عہدے پر مذید کچھ عرصہ تک رہا جائے ۔ یہ بھی پلان ختم ہو سکتا ہے لہذاہ اجلاس ہی نہیں بلایا جائے تاکہ نگراں وزیر اعلی شریک ہی نہ ہو سکے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں