بدھ, فروری 5, 2025

ساکران پولیس کی بڑی کاروائی دریجی روڈ پر ڈکیتی کرنے والے گروپ کے 4 اہم ڈکیت گرفتار

حب: حب عبدالستار مینگل ایس ایچ او ساکران منیر عالم جتک کا اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہیں دریجی روڈ پر درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سمیت علاقائی مکینوں کو لوٹنے والے گروپ کے 4 اہم ڈکیت گرفتار پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 مسلح ڈکیت لنگ لوہار کے ایریا میں گن پوائنٹ پر 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے پولیس کو دیکھتے ہی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ڈکیت 4 نمبر نالے کے قریب پٹرول پمپ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش میں تھے ایس ایچ او ساکران منیر عالم جتک کو اطلاع ملتے ہی اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر 2 ڈکیت گرفتار کر لیئے ملزمان کے قبضے سے چیھنی گئی 125 موٹر سائیکل 58000 نقدی رقم 2 عدد ٹچ موبائل اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئے ملزم پہلے کاروائی میں مختیار علی ولد محمد یوسف قوم مری ساکن جام کالونی حب،رضوان احمد ولد موسیٰ قوم رند ساکن گلیکسی ٹاؤن حب کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ملزمان کے قبضے سے 58000 نقدی رقم ایک عدد ٹچ موبائل اور ایک پسٹل برآمد کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں غلام رسول قوم مگسی ساکن آسکانی کراچی کے قبضے سے چیھنی گئی 125 موٹر سائیکل ایک ٹچ موبائل اور 2 عدد پسٹل برآمد کرکے ملزمان جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او ساکران منیر عالم جتک کی اس کامیاب کاروائی اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیئے۔

مختیار احمد
مختیار احمدhttps://alert.com.pk/
سٹاف رپورٹر | ضلع قلات بلوچستان
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں