اتوار, دسمبر 22, 2024

حکومت سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی نے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔ تحریک انصاف نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کےباعث سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات بھی روک لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ ہزار سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سرفہرست ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبات میں شامل ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبات رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز پر مشتمل ہو۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں