اتوار, دسمبر 22, 2024

کرسمس پر گھر لوٹنے والوں کی کشتی دریا میں ڈوب گئی، 30 سے زیادہ ہلاکتیں

کانگو میں دریائے بسیرا پر کرسمس کیلئے گھروں کو لوٹنے والے لوگوں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں واقعہ پیش آیا اور 100 سے زائد لاپتا ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ اب تک بیس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔حادثے کی جگہ سے پہلے دریا پر واقع آخری قصبے انگینڈے کے میئر جوزف جوزف کینگولنگولی نے کہا کہ مسافر بنیادی طور پر کرسمس کیلئے گھر لوٹنے والے تاجر تھے۔

مقامی رہائشی کے مطابق بدنصیب فیری میں 400 سے زیادہ لوگ سوار تھے، امکان ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔کانگو کے حکام متعدد مرتبہ اوور لوڈنگ کشتیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خبردار کیا کہ دریاؤں پر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ تاہم دور دراز علاقوں میں بہت سے لوگ محدود وسائل کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

اس سے قبل اکتوبر میں کم از کم 78 افراد ڈوب گئے تھے۔ جون میں کنشاسا کے قریب اسی طرح کے ایک حادثے میں 80 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں