جمعہ, نومبر 22, 2024

کراچی کے کالجز سے متعلق نگراں وزیر تعلیم کے نام اہم پیغام وائرل

گزشتہ چند روز سے ایک گمنام تحریر نگران وزیر تعلیم رعنا حسین کے نام ایک تحریر وائرل ہے ، جس میں انہوں مخاطب کر کے لکھا گیا ہے کہ کیا نگراں خاتون وزیر تعلیم سندھ اور سیکرٹری کالجز ایک گرلز کالج میں سانحہ بہاولپور یونیورسٹی کی منتظر ہیں ؟؟

انکشاف ہوا ہے کہ شہر کے معروف کالج خاتون پاکستان میں طالبات کے لیے بنائی گئی ایک عمارت میں ڈائریکٹر کالجز کراچی سلیمان سیال نے رہائش اختیار کر لی ہے ۔ ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کراچی شہباز علی شاہانی اور ڈپٹی سیکرٹری راشد احمد کھوسو کو بھی ایک ایک حصہ الاٹ کر دیا گیا ہے ۔

خاتون پاکستان کالج میں 2 ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں ڈگری کلاس کی طالبات بھی شامل ہیں ایسے میں کالج کے بیچوں بیچ مرد افسران کی رہائش بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ۔ ذاتی رہائش مہمانوں کا آنا جانا ، بند کمرہ ، بیڈ گویا مطلب بہت کچھ سوچ کر رونگٹے کانپ اٹھتے ہیں ۔

سوال یہ ہے کہ کیا قانونی طور پر ان افسران کی پوسٹ میں رہائش کی فراہمی کی مراعات شامل ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو باقی افسران کو یہ مراعات کیوں نہیں ؟ دوسری بات کیا ضروری ہے کہ گرلز کالج میں ہی رہائش دی جائے ۔ گرلز کالج بہت حساس نوعیت رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ نگراں وزیر اعلی سندھ نے ایک گرلز کالج دورے میں باتھ روم میں صرف کنڈی نہ ہونے پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور پرنسپل کو معطل کر دیا تھا تو کیا نگراں وزیر اعلی اب اس بات کا نوٹس نہیں لیں گے کہ ان مرد افسران کو گرلز کالج کے بیچوں بیچ رہائش فراہم کر کے کس طرح بچیوں کی عزت و عصمت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے ۔

کالج کی طالبات اور خواتین اسٹاف میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے کالج کی پرنسپل کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے کہ انہوں نے طالبات کے بنائے گئے عمارت میں مرد افسران کو رہائش کیوں کر دی ؟

اس تحریر کے وائرل ہونے کے بعد باقاعدہ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے اور اس کے بعد وزیر تعلیم و سیکرٹری تعلیم کے کہنے پر انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں