ہفتہ, نومبر 30, 2024

ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال سمیت تمام کرنسیاں سستی ہو گئیں

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری کی گئی ہے جس میں روپے نے ڈالر سمیت تما م کرنسیوں کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.67 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی سے 278.65 روپے پر آگیا ،ایک ہفتے میں یورو 6.93 روپے کمی سے 292.97 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 9.58 روپے کمی سے 351.12 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 75.96 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.18 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ذخائر 8.40 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.10 کروڑ ڈالر کمی سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گئے،

ملکی مجموعی زخائر 3.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں