جمعرات, دسمبر 26, 2024

اے این ایف کا کریک ڈائون ،44 لاکھ روپے کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی): اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف ) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 41.232 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں ۔

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ،گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 584 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

پشاور میں کوریئر آفس سے کراچی اور لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 4.8 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 48 گرام ویڈ برآمد کی گئی ۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4.800 کلوگرام افیون اور 6 کلو گرام چرس برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں