جمعہ, نومبر 22, 2024

پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلی کے رویے پر غور کرے – اسلم غوری

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کفیل نظامی کے خلاف خیبرپختونخوا میں درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز اور شرمناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاسی انتقام سے باز آجائے، علی امین گنڈا پور سیاسی انتقام کی بجائے اپنی گورنس پر توجہ دیں اور پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلی کے رویے پر غور کرے۔

اسلم غوری نے کہا کہ کے پی کو ایک نااہل کے حوالے کرکے عوام سے انتقام لیا گیا، ڈی چوک پر کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہونے والے گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں