جمعرات, نومبر 21, 2024

وفاقی اردو یونیورسٹی کا 13 سال بعد کانووکیشن 24 نومبر کو منعقد ہوگا، وزیر تعلیم کی شرکت متوقع

کراچی: وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے موصول ہونے والے خط اور ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کانووکیشن کی تاریخ میں ایک پھر تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ اب 9 نومبر کے بجائے 24 نومبر کو کانووکیشن متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں 13 برس بعد جلسہ تقسیم اسناد رکھا گیا تھا ۔ جس کی تیاری مکمل کر لی گئی تھی تاہم وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے اس میں مداخلت کی گئی اور اس کو رکوانے کیلئے مالی کمی اور اخراجات کو جواز بنایا گیا تھا ۔ اور ساتھ ہی بحثیت پرو چانسلر اپنی عدم شرکت کا جواز بھی پیش کرتے ہوئے اسے 9 نومبر کو مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔

جس کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے ایک خط لکھ کر گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم و سیکرٹری تعلیم کو آگاہ کیا تھا کہ جلسہ تقسیم اسناد پر یونیورسٹی کا کوئی خرچ نہیں آ رہا ہے بلکہ اس مثبت عمل سے یونیورسٹی کی ساکھ میں مذید بہتری ہو گی ۔

خط میں وائس چانسلر نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کی لوکیشن کی وجہ سے اخراجات بھی نہ ہونے کے برابر ہونگے اور جو ہونگے وہ بھی طلبہ کی دی ہوئی رقم ہونگے ۔ بلکہ ان سے بھی یونیورسٹی کو مذید بچیں گے ۔ کیونکہ کھانے کیلئے المنائی نے پیشکش کی ہے ۔ لہذاہ جلسہ تقسیم اسناد کو منعقد کر لیا جائے تاہم اگر وزیر تعلیم بحثیت پرو چانسلر وقت دیتے ہیں تو اسے مؤخر کیا جا سکتا ہے ۔

بعد ازاں اسلام سے بذریعہ ٹیلی فون و لیٹر کنفرم کیا گیا کہ 24 نومبر کو پرو چانسلر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی جلسہ تقسیم اسناد میں شریک ہونگے ۔ جس کے بعد جمعرات دوپہر کو تمام طلبہ کو آگاہ کر دیا گیا کہ جلسہ تقسیم اسناد 24 نومبر کو ہو گا ۔

واضح رہے کہ یہ جلسہ تقسیم اسناد 13 برس بعد ہونے جا رہا ہے ۔ آخری بار 2011 میں منغقد ہوا تھا ۔ اب کی بار 220 سے زائد طلبہ و طالبات نے فارم و فیسز جمع کرائی ہیں ۔ جن میں 94 طلبہ کو گولڈ میڈل ‛ 17 طلبہ کو سلور میڈل اور 12 طلبہ کو کراؤنز میڈیل دیئے جائیں گے ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں