اتوار, دسمبر 22, 2024

سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑا اضافہ، ہاؤس رینٹ 3.5 لاکھ اور جوڈیشل الاؤنس 10.9 لاکھ مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ کو 68 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے دی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں بھی وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ کیا تھا، جس میں 2 لاکھ 4 ہزار 864 روپے کا اضافہ شامل تھا، جس کے بعد ان کی کل تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح اس وقت کے قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کے بعد ججوں کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے مقرر کی گئی۔

یہ اضافہ ججز کے مالی مراعات میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دے سکیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں