جمعرات, نومبر 21, 2024

موٹرسائیکل لائسنس کے حصول کا آخری موقع

لاھور: پنجاب میں موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمندوں کے لئے اہم اعلان، 30 نومبر تک شہری فوری لرنر اور لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر موٹرسائیکلسٹ کو لائسنس کے حصول میں رعایت دی گئی تھی، جس کے تحت اب 30 نومبر تک شہری بغیر 42 دن کی انتظار کی مدت کے فوراً لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پنجاب کے مطابق 30 نومبر کے بعد، پرانی شرط دوبارہ نافذ ہوگی، جس میں لرنر پرمٹ کے بعد 42 دن کا انتظار لازمی ہوگا۔ اس دوران بڑی سہولت کے طور پر بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام کر رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہ پڑے۔

یاد رہے کہ یہ خصوصی رعایت گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جس سے اب تک 11 لاکھ سے زائد شہری فائدہ اٹھا کر اپنے لائسنس بنوا چکے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کنٹرول اور سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے یکم دسمبر سے بغیر لائسنس والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں