جمعہ, نومبر 22, 2024

طالبان کا جاندار اشیاء کی تصاویر پر پابندی کا اعلان

کابل: افغان طالبان کی وزارتِ اخلاقیات نے ایک قانون نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں خبری میڈیا پر تمام جاندار اشیاء کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس کے بارے میں صحافیوں نے بتایا کہ یہ اصول بتدریج نافذ کیا جائے گا۔

وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے اے ایف پی کو بتایا کہ قانون تمام افغانستان پر نافذ ہوگا اور لوگوں کو قائل کر کے کہ جاندار چیزوں کی تصاویر اسلامی قانون کے خلاف ہیں، اس پر بتدریج عمل کیا جائے گا۔

طالبان کی حکومتی عدلیہ نے حال ہی میں حکام کی طرف سے نافذ کردہ اسلامی قانون کی اپنی سخت تشریحات کو باقاعدہ بنانے کے لیے قانون سازی کا اعلان کیا ہے۔

اس قانون میں خبری میڈیا کے لیے کئی قواعد بشمول تمام جانداروں کی تصاویر کی اشاعت پر پابندی کی تفصیل دی گئی ہے اور دکانوں کو اسلام کا مذاق نہ اڑانے یا اسلامی قانون سے متصادم نہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

تاہم نئے قانون کے پہلوؤں کو ابھی تک سختی سے نافذ نہیں کیا گیا ہے اور طالبان اہلکار باقاعدگی سے لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

1996 سے 2001 تک طالبان کے سابقہ دورِ حکومت میں ملک کے طول و عرض میں ٹیلی ویژن اور جانداروں کی تصاویر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن ان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے اب تک ایسا کوئی حکم نامہ وسیع پیمانے پر نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں