بدھ, جنوری 21, 2026

سانحہ گل پلازہ قومی سانحہ قرار دیا جائے : حافظ احمد علی

کراچی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر حافظ احمد علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے متاثرہ دکانداروں کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دکاندار کسی دوسری جگہ کاروبار منتقل کرنے پر راضی نہیں ہوں گے، اس لیے حکومت منتقلی کے بجائے گل پلازہ کی جلد از جلد تعمیرِ نو کو یقینی بنائے اور دکانیں تیار کر کے اصل مالکان کے حوالے کرے ۔

حافظ احمد علی نے مزید حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ آتشزدگی سے ہونے والے بھاری مالی نقصان کے ازالے کے لیے متاثرہ دکانداروں کے لیے فوری طور پر معقول مالی معاوضے کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکے ۔

اس قومی سانحہ پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی مفتی حماد اللہ مدنی ، مفتی عبد السلام شامزئی، مفتی عابد ، دانش قادری ، رانا صابر ، احمد سلطان ، قاری معاویہ القاسمی ، قاری لیاقت ، علی رحمانی ، عظیم احمد ایڈووکیٹ ، اسامہ احمد ایڈووکیٹ ، راشد لاشاری ، شعیب راو ، ملک اختر ، ملک حارث ، ملک نعیم ، راجا عرف علی رضا ، مولانا وقاص ، مولانا یاسر ، مفتی صداقت ، مفتی فیضان اور دیگر نے سانحہ گل پلازہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے شہداء دعاء مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم بچوں کی کفالت کی جائے اور کاروبار کے لئے جلد از جلد دوکانیں تعمیر کرکے متاثرین کے حوالہ کی جائیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں