پیر, دسمبر 23, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 27 یادداشتوں پر دستخط

توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل، تعیمرات، ٹرانسپورٹ، سائبر سکیورٹی، مصالحہ جات ، سبزیوں کی برآمد، ہنرمند افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے  مفاہمت کی  یادداشتوں میں شامل ہیں۔

مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے تمام اقدامات یقینی بنانےکا عزم کیا۔

اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی خصوصی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور  پاک سعودی بزنس فورم میں ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے سعودی عرب کو حکومت کے نجکاری پروگرام سے آگاہ کیا، سعودی عرب کو پاکستان کے ایوی ایشن کے شعبے خصوصاً پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کان کنی، زراعت، فوڈ سکیورٹی، انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں اضافے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں