بدھ, اکتوبر 16, 2024

بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر پاکستان کو تشویش ہے، منیر اکرم

واشنگٹن: پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر پاکستان کو تشویش ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہورہا ہے، رواں سال 100 ملین ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جا چکا ہے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر تحقیقات کرنی چاہئے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں