Home پاکستان پوسٹ کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد...

پوسٹ کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں یو پی یو کی پرچم کشائی کی تقریب

18

اسلام آباد: ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ بدھ کو پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونیورسل پوسٹل یونین کے قیام کی یاد میں ہر سال 9 اکتوبر کو ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پوسٹ عالمی سطح پر 150 سالوں سے خدمات فراہم کر رہا ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سال پوسٹ کے عالمی دن کا تھیم 150 سالوں سے کمیونیکیشن کو یقینی بنانا اور اقوام عالم کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔

پوسٹ کے عالمی دن کے موقع پر ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل یو پی یو کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے پاکستان پوسٹ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر یو پی یو کی 150 ویں سالگرہ کی یاد میں یادگاری شیٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس کے بعد 53 بین الاقوامی خط لکھنے کا مقابلہ 2024 ء جیتنے والوں کےلیے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر میں پوسٹ ماسٹرز جنرل، یونٹ آفسز اور جنرل پوسٹ آفسز (جی پی اوز) کے دفاتر میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں جس میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے قوم کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔