جمعرات, نومبر 21, 2024

پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس،تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 23 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

لاہور: لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 23اکتوبر کوطلب کر لیا ۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔

بدھ کو سماعت پر پرویز الہی کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، چوہدری پرویز الہی کی طرف سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی ،پرویز الہی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پرویز الہی بیماری کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

پراسکیوشن نے دلائل دیئے کہ بار بار حاضری معافی کی درخواست تاخیری حربہ ہے، شریک ملزم محمد خان بھٹی اور ضمانت پر رہا ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں