پیر, دسمبر 23, 2024

پہلی بلقان جنگ: سلطنت عثمانیہ کے یورپی علاقوں کا خاتمہ

آج کے دن (8 اکتوبر 1912ء {25/26 شوال 1330ھ}) کو سلطنت مونٹی نیگرو نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا، جس کے بعد 17 اکتوبر 1912ء (5/6 ذوالقعدہ 1330ھ) کو یونان، بلغاریہ اور سربیا کی بادشاہتوں نے بھی جنگ کا اعلان کیا۔ ان تمام بادشاہتوں کو ایک ساتھ بلقان لیگ کہا جاتا تھا۔

یہ واقعہ پہلی بلقان جنگ کی ابتدا تھی، جس میں کمزور ہوتی سلطنت عثمانیہ کا سامنا بلقان لیگ (بلغاریہ، سربیا، یونان اور مونٹی نیگرو کی بادشاہتوں) سے ہوا۔

یہ جنگ تقریباً 7 ماہ (اکتوبر 1912ء سے مئی 1913ء تک) جاری رہی، جس میں آخرکار عثمانیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور نتیجتاً یورپ میں ان کے بیشتر علاقوں کا خاتمہ ہوگیا (معاہدہ لندن: 1913ء)۔

کہا جاتا ہے کہ اس جنگ کے دوران اور اس سے قبل ان سابقہ عثمانی علاقوں میں مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسلی تطہیر کے واقعات پیش آئے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں