Home بلاگ پہلی بلقان جنگ: سلطنت عثمانیہ کے یورپی علاقوں کا خاتمہ

پہلی بلقان جنگ: سلطنت عثمانیہ کے یورپی علاقوں کا خاتمہ

148

آج کے دن (8 اکتوبر 1912ء {25/26 شوال 1330ھ}) کو سلطنت مونٹی نیگرو نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا، جس کے بعد 17 اکتوبر 1912ء (5/6 ذوالقعدہ 1330ھ) کو یونان، بلغاریہ اور سربیا کی بادشاہتوں نے بھی جنگ کا اعلان کیا۔ ان تمام بادشاہتوں کو ایک ساتھ بلقان لیگ کہا جاتا تھا۔

یہ واقعہ پہلی بلقان جنگ کی ابتدا تھی، جس میں کمزور ہوتی سلطنت عثمانیہ کا سامنا بلقان لیگ (بلغاریہ، سربیا، یونان اور مونٹی نیگرو کی بادشاہتوں) سے ہوا۔

یہ جنگ تقریباً 7 ماہ (اکتوبر 1912ء سے مئی 1913ء تک) جاری رہی، جس میں آخرکار عثمانیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور نتیجتاً یورپ میں ان کے بیشتر علاقوں کا خاتمہ ہوگیا (معاہدہ لندن: 1913ء)۔

کہا جاتا ہے کہ اس جنگ کے دوران اور اس سے قبل ان سابقہ عثمانی علاقوں میں مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسلی تطہیر کے واقعات پیش آئے۔

Previous article8 اکتوبر کازلزلہ پاکستانی قوم کے لیے ایک آزمائش تھی – سردار ایاز صادق
Next articleٹریوی فاؤنٹین(اٹلی): فاؤنٹین میں سکے کے ساتھ "روایت” کا اختتام
عثمان ایوب
عثمان ایوب ایک تجربہ کار صحافی، اینکر اور لیکچرر ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں جن میں تہذیب ٹی وی، الرٹ، زاجل نیوز (دبئی) اور دی پاکستان گزٹ شامل ہیں۔ عثمان ایوب نہ صرف رپورٹر، اینکر اور نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں بلکہ انھیں مذہبی پروگرامز کی میزبانی، بلاگز اور آرٹیکلز لکھنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔ عثمان اس وقت یونیورسٹی آف لاہور کے اکیڈمی آف لینگوئجز اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ میں بطور لیکچرر عربی زبان کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت میں اسلامک میڈیا اور دعوت میں بیچلرز، اور عربی زبان میں ڈپلومہ شامل ہے۔ صحافت کے ساتھ ساتھ عثمان ایوب نے سماجی اور رفاہی اداروں میں بطور میڈیا آرگنائزر اور والنٹیئر بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی مہارتوں میں رپورٹنگ، تحقیق، مواد نویسی، ویڈیو ایڈیٹنگ، ٹیم مینجمنٹ، اور کمیونیکیشن اسکلز شامل ہیں۔