کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی وفد اور جے یوآئی کے مرکزی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے الگ الگ وفود کیساتھ جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی کراچی رہائش گاہ کا دورہ کیا مسلم لیگ کے فد کی قیادت سنیئر رہنما ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق کررہےتھے ۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بشیر میمن ، کھیل داس کوہستانی ، سینیٹر ہیمن داس ، مولانا سمیع الحق سواتی، بابر قمرعالم ،حافظ ربنواز چاچڑ ، حافظ عبدالمالک ودیگر بھی موجود تھے۔علی اکبر گجر و دیگر بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ کے وفد نے علامہ راشد محمود سومرو کے برادر نسبتی کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ میں بننے والے گرینڈ الائنس پر تفصیلی مشاورت کی ، جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے مسلم لیگ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں گرینڈ الائنس کے نتیجہ میں ہم مخالفین کو بڑا سرپرائز دے سکیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو اب محرومیوں سے نکالنے کا وقت آچکاہے، سندھ کے تیس اضلاع کے عوام نے 22 اکتوبر تا 2 نومبر 12 روزہ سندھ امن مارچ میں اپنا فیصلہ دے دیاہے اب وقت ہیکہ قیادت سنجیدگی کے ساتھ عوام کے امنگوں پر پورا اترے۔ علامہ راشد محمودسومرو نے میاں محمد نواز شریف مریم نواز شریف اور شہباز شریف کو 30 نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایاز صادق اور خواجہ سعدرفیق نے 30 نومبر کو لاڑکانہ جلسہ عام میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مسلم لیگ کی اعلی قیادت شریک ہوگی ان کا کہنا کہ وقت آگیاہے کہ سندھ کے عوام کے امنگوں کے مطابق اب سندھ میں متبادل قیادت لائی جائے ۔
گرینڈ الائینس سے سندھ میں آنے والے انتخابات کے نتائج کچھ اور ہی ہونگے ۔
دریں اثناء جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی وفد کے ہمراہ علامہ راشد محمود سومرو کی رہائشگاہ پر آکر ان کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی انہوں نے مرحوم کی ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔