جمعرات, اکتوبر 17, 2024

ناڑہ آمازئی: RHC ہسپتال کی خستہ حالی، عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی): ہری پور کی دور افتادہ یونین کونسل ناڑہ آمازئی کے عوام آج کے دور جدید میں صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم تحصیل غازی کی یونین کونسل ناڑہ آمازئی میں مریض علاج کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے محکمہ صحت ہری پور اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے مکمل خاموشی اختیار کرلی صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ جدید دور میں بھی RHC ہسپتال ناڑہ آمازئی میں سہولیات کا فقدان اس بات کا غماز ہے کہ ضلعی افسران کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ اپنے دفاتر میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو شاباشی دیتے ہیں تربیلہ جھیل کے پار ہری پور کی تحصیل غازی کی یونین کونسل ناڑہ آمازئی کے معززین علاقہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناڑہ آمازئی RHC ہسپتال کی بلڈنگ زمین پر بوجھ بن گئی عرصہ دراز سے بنی عمارت منہدم ہونے کے قریب مگر ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹر کی شکل نا دیکھ سکی ہسپتال میں سٹاف کی عدم تعیناتی اور ادویات کی کمی مریض دیگر ضلعوں میں علاج کرانے پر مجبور ہےہسپتال کھنڈر ہونے کے باعث شہری علاج معالجے کی سہولت کیلئے ہریپور اور صوابی کا رُخ کرتے ہیں، خراب روڈ کے باعث اکثر واقعات میں مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں ہسپتال میں چار ایم بی بی ایس ڈاکٹرزاور لیڈی ڈاکٹر کی سیٹوں پر عرصہ دراز سے تعیناتی ممکن نہ ہو سکی ہسپتال میں پینے کا پانی ،فرنیچر ،ٹیسٹ ،اور روڈ کی عدم دستیابی تبدیلی سرکار کے لیے لمحہ فکریہ ہے ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی علاقائی عوام سے ظلم و زیادتی کے مترادف ہے موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن RHC ہسپتال مریضوں کو ادویات اور سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں سانپ بچھو اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین یہاں تک پیناڈول کی گولی تک بھی موجود نہیں ہسپتال کی بلڈنگ مین رابطہ سڑک سے 2 کلومیٹر اوپر پہاڑی چوٹی پر بنی ہے سڑک نا ہونے کی وجہ سے ہسپتال تک مریضوں کی رسائی مشکل ہے حالانکہ مین روڈ کے سڑک گورنمنٹ کی بڑی اور نئی تعمیر شدہ ہائیر سیکنڈری سکول کی بلڈنگ بند پڑی ہے سکول کے بچےدوسرے سکول میں شفٹ کیے گئے ہیں اس حالی بلڈنگ میں ہسپتال شفٹ کیا جا سکتا ہےیا پھر RHC کی بلڈنگ کو فعال کیا جائے اہلیانِ یونین کونسل ناڑہ آمازئی نے سیکرٹری صحت عدیل شاہ اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمدسلیم سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کو علاج کی سہولیات مل سکیں ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں