نوشکی: آئی جی پولیس بلوچستان کے احکامات پر نوشکی پولیس کی کاروائی ، ایرانی تیل فروخت کرنے والے متعدد منی پٹرول پمپ سیل کردئیے ۔تفصیلات کے مطابق نوشکی پولیس ایس ایچ او سٹی محمد صادق مینگل نے پولیس فورس کے ہمراہ نوشکی شہر ،بس اڈہ، اسٹیشن اور قومی شاہراہ پر غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرنے والےدرجنوں منی پمپوں کو سیل کردیا۔اور دکانداروں کو سخت تاکید کی کہ غیر قانونی تیل فروخت کرنے سے گریز کیا جائے ۔غیر قانونی تیل فروخت کرنے والے پمپوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔