اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔اتوار کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 43،پڈعیدین، دالبندین اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔