پیر, اکتوبر 7, 2024

کرناٹک ہائیکورٹ کے جج نے مسلم اکثریتی علاقے کو منی پاکستان کہہ دیا،سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

بنگلور(اے پی پی): بھارت میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو تذلیل کا نشانہ بنانے اور انہیں نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ ہندو توا رہنمائوں کے ساتھ ساتھ فرقہ پرست ہندو پولیس افسر، متعصب ہنداساتذہ وغیرہ مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستانی کہہ کر بھی بلاتے ہیں ۔ اب اس تعصب اورامتیاز میں ایک فرقہ پرست ہندو جج بھی شامل ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ کے ایک جج نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسلم اکثریتی علاقے کو منی پاکستان کہہ دیا۔

ہائیکورٹ میں ایک مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان تنازع کے ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران جج ودویسا چار سری شنندا نے بنگلورو شہر میں واقع ایک مسلم اکثریتی علاقے کو منی پاکستان کہہ دیا۔ جج کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جج کے پاکستان والے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہائیکورٹ کے رجسٹرار سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ججوں کو ریمارکس دیتے ہوئے عدالتی وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں